ایف ڈی اے نادھندگان کو بقایاجات 15فروری 2023 تک جمع کرانے کی تاکید

فیصل آباد(سید جاوید شاہ)ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس کے  نادھندگان کو  بقایاجات 15فروری 2023 تک جمع کرانے کی تاکید کی  گئی ہے بصورت دیگر عدم ادائیگی پر انکی پراپرٹی کی الاٹمنٹ منسوخ کرکے نیلام عام میں فروخت کر دی جائے گی۔ڈائریکٹراسٹیٹ مینجمنٹ (i)کی طر ف سے جاری ہونے والے نوٹسز میں علامہ اقبال کالونی، عوامی کالونی، گلستان کالونی، سرسید ٹاؤن فلیٹس ایف ڈی اے کی پراپرٹی کے نادھندگان کو بقایاجات جمع کرانے کا آخری موقع دیاگیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ نادھندگان آخری تاریخ کا انتظار کئے بغیر اپنے ذمہ واجبات فوری طور پر ادا کریں بصورت دیگر محکمانہ کاررائی عمل میں لا کر ان کے پلاٹس، شاپس، کوارٹرز اور فیلٹس کی الاٹمنٹ کو منسوخ کرکے نیلام عام میں فروخت کردیاجائیگا اور اس ضمن میں کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا۔یاد رہے ڈاکٹر جنرل ایف ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام نے نادھندگان سے بقایاجات وصول کرنے کیلئے ریکوری مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور سٹاف کو متحرک کرکے خبردار کیاگیاہے کہ ریکوری میں ناقص کارکردگی کے حامل ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

0/Post a Comment/Comments