درخت ہیں تو ہم ہیں۔ ڈائریکٹر لائل پور میوزیم فیصل آباد خورشید جیلانی

ہرفرد اپنے اور اپنے بچوں کے حصے کا ایک شجر لگا کر ''شجر کاری پاکستان کے لئے'' مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرے

فیصل آباد(یوسف بخاری)ہرفرد اپنے اور اپنے بچوں کے حصے کا ایک شجر لگا کر ''شجر کاری پاکستان کے لئے'' مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر لائل پور میوزیم فیصل آباد خورشید جیلانی نے جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر میوزیم میں افسران اور سٹاف کے ہمراہ پودا لگاتے ہوئے کیا۔ خورشید جیلانی کا کہنا تھا کہ درخت ہیں تو ہم ہیں کیونکہ آج کے ترقی یافتہ دورکے پیش نظر صاف ہوا میں سانس لینے اور تروتازہ ماحول کے لئے شجر کاری سے ہم آلودگی کا خاتمہ کر کے اپنے ماحول کو صاف ستھرا بنا سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام نے بھی درخت لگانے اور اس کی حفاظت کرنے پر زور دیا ہے ہمیں زمین کو غیر آباد چھوڑنے کے بجائے کاشت کاری اور درختوں کی مدد سے ہرا بھرا کرنا چاہیے اور خاص کر ہمیں اپنے بچوں کو کو بھی پودے لگانے کی ترغیب دینا ہو گی کیونکہ درخت ہیں تو زندگی ہے اس موقع پر لائل پور میوزیم کے افسران اور دیگر سٹاف نے بھی اپنے اپنے حصے کا ایک پودا لگایا۔

0/Post a Comment/Comments