احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 36 دکاندار گرفتاراور3 دکانیں سیل

 

فیصل آباد(یوسف بخاری)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پرکمشنر سلوت سعید کی زیر نگرانی ڈویژن کے چاروں اضلاع میں پرائس کنٹرول میکنزم پر روزانہ کی بنیاد پر عملدرآمد جاری ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ڈویژن بھر کی مارکیٹوں وبازاروں میں 9ہزار525،انسپکشنزکیں،زائد قیمت وصول کرنے پر246 گرانفروشوں اور نرخنامے آویزاں نہ ہونے کی 197شکایات پردکانداروں کو3 لاکھ 83ہزار روپے جرمانہ، احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 36 دکاندار گرفتاراور3 دکانیں سیل کی گئیں۔

0/Post a Comment/Comments