ملک سنگین مسائل سے دوچار ہے ۔ رہیل ظفر کینتھ ایڈووکیٹ


فیصل آباد (یوسف بخاری)  رہیل ظفر کینتھ ایڈووکیٹ ‘سابق سیکرٹری بار ایسوسی ایشن فیصل آبادنے  کہا ہے کہ رمضان کا مقدس مہینہ  ہمیں عبادات , صبر ,برداشت ,محبت ,بھائی چارے ,احساس اور دکھی انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والوں کی دنیا وآخرت میں کامیابی یقینی ہے اللہ سے کاروبار کر نے والے زندگی کے ہر میدان میں سرخرو اور ان کے خزانے کبھی خالی نہیں ہوتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بدترین مہنگائی اور بے روزگاری  کے دور میں نادار,مستحق ,مزدور   ,بیمار ,یتیم ,مسکین ,بیوہ ,سفید پوش طبقہ خصوصی توجہ کے حقدار ہیں بھوکے کو کھانا کھلانا اور پیاسے کو پانی پلانا افضل ترین نیکی ہے فضول کاموں کی بجائے اصل حقداروں پر خرچ کرنے سے سکون قلب اور قرب الٰہی حاصل ہوتا ہے پیشہ ور بھکاریوں,فضول رسم ورواج  کی بجائے اپنے مستحق عزیزواقارب,ہمسایوں اور دوست احباب کو عید کی خوشیوں میں یاد رکھیں تاکہ وہ  اور ان کے بچے بھی عید کی خوشیوں سے لطف واندوز ہو سکے آج ملک سنگین مسائل سے دوچار ہے ایسے حالات میں غریب ,متوسط اور سفید پوش طبقے کی زندگیوں سے محرومیوں اور پریشانیوں کے خاتمے کے لئے بھرپور کردار ادا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اسلام دنیا کا خوب صورت مذہب ہے جو باعزت طریقے سے  دکھی انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے

0/Post a Comment/Comments