فیصل آباد(شاہد نفیس)پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام پہلا پنجاب مقابلہ موسیقی کافیصل آباد سے افتتاح کردیا گیا ۔ کمشنر فیصل آباد سلوت سعیدنے افتتاحی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ممتاز گلوکار استاد غلام علی،ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس ڈاکٹرسید بلال حیدر،صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈاکٹر خرم طارق،ڈائریکٹر ابرارعالم ودیگر موجودتھے۔کمشنر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد کی سرزمین فن کے حوالے سے زرخیز ہے اورفیصل آباد کے گلوکاروں نے دنیائے موسیقی میں پاکستان کا نام ہمیشہ روشن کیا ہے۔کمشنر نے مقابلہ موسیقی میں شامل نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اورپنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن کی کاوش کو سراہا۔پہلا پنجاب مقابلہ موسیقی ضلع فیصل آباد کے بعد آج ضلع جھنگ ، 24۔اپریل کو ضلع چنیوٹ جبکہ25 ۔اپریل کو ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہو گا۔افتتاحی تقریب سے استادغلام علی ودیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل نے مقابلہ موسیقی کی تفصیلات سے آگاہ اور کمشنر فیصل آباد سمیت دیگر مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں