پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن کی بورڈ آف مینجمنٹ کمیٹی کا پانچواں اجلاس

فیصل آباد(عاصم پرویز)پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن کی بورڈ آف مینجمنٹ کمیٹی کا پانچواں اجلاس منعقد ہواجس کی صدارت صدر بورڈ آف مینجمنٹ کمیٹی ڈاکڑ خرم طارق نے کی۔ڈائریکٹر فیصل آباد آرٹس کونسل ابرار عالم نے آرٹس کونسل میں جاری ثقافتی سرگرمیوں اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔دیگر ممبران میں ڈاکٹر جعفر حسن مبارک (معروف سفر نامہ نگار)،سی ای او ایجوکیشن کاشف ضیاء،احمد نیازی (معروف ڈرامہ نگار)،عباد علی، پروفیسر تہمینہ افضل،پروفیسر ڈاکٹر ریاض مجید،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ،ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد محمد عمران رضااور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد حیات شامل تھے۔صدربورڈ آف مینجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد کی فن و ثقافت کو اجاگر کرنے اور ثقافتی سرگرمیاں تیز کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے شاعر،ادیب،قلم کار اور فنون لطیفہ سے وابستہ فنکاروں کی رجسٹریشن،فلم فیسٹیول،آرٹ کلاسز کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ آرٹس کونسل میں ثقافتی سرگرمیوں کی تربیتی ورکشاپ کا آغاز کیا جائے گا۔ممبران کمیٹی نے تواتر سے اجلاسوں کے انعقاد اور آرٹس کونسل انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی کی بھرپور تائید کی۔

0/Post a Comment/Comments