فیصل آباد(جواد شیرازی) محکمہ ماحولیات کی ٹیموں نے بھرپور ایکشن لیتے ہوئے پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن (سموگ ہریونشن اینڈ کنٹرول)رولز کی خلاف ورزی پر دو ٹیکسٹائل،ایک،ایک پروسیسنگ،پیپربورڈکے سٹیم بوائلرکوسیل اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ ایک پیپر بورڈ یونٹ کو اصلاح کے لئے 7 دن کا نوٹس جاری کردیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات جوہر عباس رندھاوا نے دوران انسپکشن ستیانہ روڈ پر فش فارم کے قریب ٹیکسائل یونٹ کو چیک کیا جہاں ماحولیاتی آلودگی کی خلاف ورزی پر سٹیم بوائلر سیل اور مالک کو 3 لاکھ روپے جرمانہ کیا۔علاوہ ازیں پروسیسنگ یونٹ کے سٹیم بوائلر میں ممنوعہ مواد بطور ایندھن استعمال کرنے پر سیل اور دولاکھ روپے جرمانہ کیا۔چک 216 ر۔ب جڑانوالہ روڈ پر پیپر بورڈ یونٹ کے بوائلر کو سیل اور دو لاکھ روپے جرمانہ،چک 109 ر۔ب جڑانوالہ میں ٹیکسٹائل یونٹ کے بوائلر کو سیل اور مالک کو 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے چک 211 گ۔ب جڑانوالہ میں پیپربورڈ یونٹ کے مالک کو سات دن کا اصلاحی نوٹس دیا جس کی خلاف ورزی پرایکشن ہوگا۔
ایک تبصرہ شائع کریں