معیشت درست سمت میں گامزن ہے

فیصل آباد (جاوید شاہ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینئر نائب صدر اقبال ٹاؤن مرکزی امن کمیٹی ذیشان شوکت بٹ‘ وائس چیئرمین اقبال ٹاؤن مرکزی امن کمیٹی فیضان شوکت بٹ نے کہا ہے کہ      معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی جریدے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں۔ملک تاریخ کے اس موڑ پر کھڑا ہے جہاں اصلاحات ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت درست سمت میں گامزن ہے، معیشت کے حوالے سے تمام اشاریے مثبت ہیں، تمام عالمی جریدے پاکستانی معیشت کے حوالے سے اقدامات کی تعریف کر رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ معاشی اشاریے مثبت ہونے کے ساتھ ساتھ سو فیصد درست بھی ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے اخراجات میں کمی کی بات کی، حکومت نے جہاں ریونیو میں اضافے کے لئے اقدامات اٹھائے، وہاں اخراجات میں کمی بھی کی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اورسعودیہ کے مابین تجارتی معاہدے ملکی معیشت کے لئے مفیدثابت ہوں گے ۔پاکستان مسلم لیگ ن ایک بارپھرغیرملکی سرمایہ کاروںکارخ پاکستان موڑکرثابت کردیاہے کہ وہ ان کی قیادت اہل اورپاکستان سے مخلص ہے جوہرصورت پاکستان کومعاشی دلدل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

0/Post a Comment/Comments