فیصل آباد(ارم نواز)کمشنر/ایڈمنسٹریٹر سلوت سعید نے میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام کارپوریشن آفس کے باہر قائم ہیٹ سٹروک ایمرجنسی رسپانس کیمپ کا دورہ کیا اورکیمپ میں ڈاکٹرکی حاضری اور ضروری ادویات کی موجودگی کو چیک کیا۔کمشنر نے بتایا کہ شدید ترین گرمی میں کیمپ آنے والے متاثرین کو علاج کی تیز رفتارسہولت فراہم کرنے کے لئے ایمرجنسی کیمپس لگائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گرمی سے متاثر ہونے والوں کو معیاری طبی سروس فراہم کی جائے۔شہری موجودہ گرم موسم میں گھروں سے غیر ضروری نکلنے سے گریز کریں اوراحتیاطی تدابیر اختیار کریں۔چیف آفیسر محمد زبیر وٹو بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ایک تبصرہ شائع کریں