فیصل آباد(ابرار مغل)سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک سگنلز اور روڈ مارکنگ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی حادثات کی بڑی وجہ بنتی ہے۔یہ بات چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون نے ڈی ایس پیز ٹریفک اور سیکٹر انچارجز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک ڈیوٹی 24 گھنٹے ہے جس میں کمی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں۔شہری اپنے اور سڑکوں پر موجود دیگر روڈ یوزرز کے تحفظ اور سخت قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے ٹریفک قوانین اور ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی سے گریز کریں۔
ایک تبصرہ شائع کریں