فیصل آباد ( محمد زبیر )چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپپٹما )حافظ شیخ محمد اصغر قادری نے امید ظاہر کی ہے کہ معیشت کوبحرانوں سے نکالنے اور کاروبار و صنعتی سرگرمیوں کوفروغ دینے کے لئے ایسے اقدامات کئے جائیں جو صنعتیں چلانے میں آسانیاں پیدا کرے ۔ صنعت و تجارت دوست اقدامات سے ہی ملک میں معاشی خوشحالی آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اپپٹما ملک کے سب سے بڑے صنعتی شعبہ کی مضبوط آواز ہے۔ انہوں نے وزیراعظم ‘ وزیر خزانہ اورگورنرسٹیٹ بینک ‘ چیئرمین ایف بی آر اور دیگر کو نئے مالی سال کے لئے اپنی بجٹ تجاویز میں کہاہے کہ صنعتی شعبہ جی ڈی پی میں 20 سے 24 فیصد ڈالتا ہے اور قومی ٹیکس کا پچاس فیصد سے زائد بوجھ برداشت کرتا ہے لہذا حکومت کو چاہئے کہ وہ اس شعبہ کوبچانے کے لئے موثر ترین اقدامات اٹھائے ۔انہوں نے بجٹ تجاویز میں آٹھ اہم سفارشات پالیسی سازی کے چار شعبوں مانیٹری ‘ مالیاتی ‘ تجارتی اور توانائی پرمشتمل ہیں ۔ بجٹ تجاویز میں مطالبہ کیاہے کہ صنعتوں پر براہ راست اوربالواسطہ ٹیکسز میں خاطرخواہ کمی کی جائے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں