وزیراعلیٰ پنجاب کی کوالٹی ایشورنس کمیٹی کے
سربراہ میجر شہزاد کا واسا فیصل آباد کے
زیر انتظام پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مختلف سکیموں کا معائنہ
فیصل آباد(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب کی کوالٹی ایشورنس کمیٹی
کے سربراہ میجر شہزاد نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور واسا فیصل آباد کے زیر
انتظام پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مختلف سکیموں کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی مینجنگ
ڈائریکٹر انجینئرنگ شعیب ضیا نے انہیں جاری ترقیاتی سکیموں کی اب تک ہونے والی پیش
رفت بارے تفصیلی بریفنگ دی.ڈائریکٹر ٹیکنیکل حیات رندھاوا بھی ان کے ہمراہ تھے۔
کوالٹی ایشورنس کمیٹی کے سربراہ نے کریسنٹ گرائونڈ میں انڈرسٹوریج ٹینک، ملت روڈ کی
ریسٹوریشن، ریاض شاہد چوک، سوساں روڈ اور ہاکی اسٹیڈم کے انڈر گرائونڈ سٹوریج ٹینک
کا وزٹ کرتے ہوئے تعمیراتی کاموں کے معیار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے واسا فیصل آباد
کے کریٹیکل کمپونٹس کی بروقت تکمیل کو سراہا اور واسا فیصل آباد کی انجینئرنگ ٹیم
کے ڈیزاینز اور آئوٹ پٹس کو بھی سراہا۔ کوالٹی ایشورنس کمیٹی نے کنسلٹنٹ ایجنسی
کو اپنے امور بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔ اس حوالے سے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ
نے واضح کیا کہ واسا فیصل آباد پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں
کو بروقت مکمل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے اور ان ترقیاتی سکیموں
کی تکمیل سے شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری اور بہترین سروسز مہیا ہونگی۔

ایک تبصرہ شائع کریں