ڈویژنل کمشنر محمد شاہد نیاز کی زیر صدارت ڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سے اہم اجلاس


فیصل آباد(سید جاوید شاہ)ڈویژنل کمشنر محمد شاہد نیاز کی زیر صدارت ڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہواجس میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عمران حامد شیخ اور دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک تھے۔چیف سٹیسٹیکل آفیسر محمد رفیق نے بلاکس کے قیام اورٹریننگ کے امور پر بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ ڈیجیٹل مردم شماری یکم فروری 2023 سے شیڈول ہے جس کے لئے سٹاف کی ڈیوٹیز لگائی جارہی ہیں۔ڈویژنل کمشنر نے محکمہ شماریات کو ڈیمانڈز سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی اورڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میاں آفتاب احمد کو فوکل پرسن مقررکیا۔انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو گزشتہ مردم شماری کا ریکارڈ نکال کرڈیمانڈز چیک اور موجودہ ضروریات کے مطابق سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔

0/Post a Comment/Comments