ممتاز عالم دین عظیم محقق استاذ الاساتذہ حضرت مولانا مفتی مبشر احمد ربانی سپرد خاک

فیصل آباد (محمد رفیق) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے رہنما  درجنوں کتابوں کے مصنف ممتاز عالم دین  عظیم محقق محدث دوراں وکیل صحابہ مناظر اسلام استاذ الاساتذہ حضرت مولانا مفتی مبشر احمد ربانی کو سپرد خاک کر دیا گیا  انکی نماز جنازہ شیخ الحدیث حافظ محمد مسعود عالم کی اقتداء میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر سید سبطین شاہ نقوی حافظ محمد یونس آزاد  حافظ معتصم الہی ظہیر حافظ عبد الباسط شیخوپوری مولانا غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری  قاری ابرہیم میر محمدی پروفیسر نجیب اللہ طارق مولانا محمودالحسن اسد خالد محمود اعظم آبادی ڈاکٹر پروفیسر شوکت علی حریری حافظ عبد الغفار مکی حافظ محمد مسعود مولانا مشتاق احمد فاروقی مولانا عنائت اللہ سلفی قاری محمد اکرم عاصم حافظ عبدالرحمن عابد مولانا محمد احسان محمد عظیم یونس سمیت ملک بھر سے ممتاز علماء کرام شیوخ الحدیث سیاسی وسماجی شخصیات مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے رہنماوں  عزیز واقارب اور تمام مکاتب فکر کے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔مفتی مبشر احمد ربانی کی وفات پر قائدین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ساری زندگی درس و تدریس اور دفاع صحابہ کے لئے وقف کر رکھی تھی آپ کے فیض یافتگان کی تعداد ہزاروں میں ہے جو کہ اندرون و بیرون ممالک میں دین اسلام کی دعوت وتبلیغ میں مصروف ہیں جو مرحوم کے لئے بہترین صدقہ جاریہ ہے ایک جید عالم دین کی وفات مسلک اور جماعت کے لئے بہت بڑا صدمہ ہے رہنماؤں نے مرحوم کی دینی وعلمی اور تحقیقی و تصنیفی خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسی شخصیات روز روز پیدا نہیں ہوتی ایک عالم کی موت جہان کی موت ہے ان کا بے بہا علمی سرمایہ تاریخ اسلام کا روشن باب ہے مرحوم بیک وقت محدث مفسر مفتی اور شارح حدیث تھے ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم مفتی مبشر احمد ربانی کی بشری خطاؤں کو درگذر حسنات کو قبول کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔ آمین ثم آمین ۔

0/Post a Comment/Comments