مکوآنہ میں جیو موبائل اور محبوب موبائل پر کرپشن کا بازار گرم

جڑانوالہ ( کرائم رپورٹر)مکوآنہ میں جیو موبائل اور محبوب موبائل پر کرپشن کا بازار گرم متعلقہ اتھارٹی بینظیر انکم سپورٹ کے افسران کی آشیر باد سے موبائل دوکان دار بینظیر انکم سپورٹ کے پیسوں میں گپلے کرنے لگے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب خواتین کو بھکاری بنا دیا تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی رقم کے لیے بزرگ خواتین دکانداروں کے ہاتھوں زلیل و خوار من پسند خواتین سے پانچ سو روپے سے ہزار روپے تک کٹوتی کے بعد رقم دی جانے لگی شہریوں کا چئیرمین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جنوبی پنجاب ڈاکٹر امجد سے فوری نوٹس کا مطالبہ

 غربت کے ہاتھوں تنگ خواتین پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم درد سر بن گئی مکوانہ فصیل آباد روڈ کے قریب دکانداروں نے غریب خواتین کو لوٹنے کی ہر حد پار کر دی غریب خواتین سے رقم وصولی پر پانچ سو سے ہزار روپے تک مٹھائی وصول کی جانے لگی مٹھائی نہ دینے والی خواتین کئی روز سے دکانداروں کے ہتک آمیز رویہ سے پریشان سسٹم خراب ہونے کا بھاشن دے کر غریب خواتین کو واپس بھیجا جانے لگا شہریوں کا دکانداروں کی لوٹ مار اور خواتین سے ہتک آمیز رویہ پر اظہار افسوس کرتے ہوۓ چئیرمین جنوبی پنجاب بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر امجد سے فوری نوٹس لےکر کرپٹ مافیا کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر دیا۔

0/Post a Comment/Comments