فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس دستور نے سالانہ اجلاس عام میں متفقہ منظور قراردادوں کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ریڈیو پاکستان اور دیگر صحافتی اداروں میں ورکرز کو تنخواہوں کی فوری ادائیگی یقینی بنائی جائے۔فیصل آباد میں صحافی کالونی کا قیام جلد عمل میں لایا جائے۔ تفصیل کے مطابق صدر ایف یو جے دستور سجاد حیدر منا کی زیر صدارت سالانہ اجلاس عام ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوا۔جس میں رکن صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس کی کارروائی جنرل سیکرٹری قمرالزمان نے صدر کی اجازت سے شروع کی۔ سرپرست اعلیٰ ایف یو جے دستور میاں منیر عمران اور نائب صدر پی ایف یو جے سلیم شاہد نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں دیگر عہدیداران نائب صدور الحاج میاں ابراہیم،احمد جمال نظامی، جوائنٹ سیکرٹریز مرز قمرالزمان،حسن چوہان،سیکرٹری فنانس سید ذکراللہ حسنی، سیکرٹری انفارمیشن کامران حمید سندھو، ممبران ایگزیکٹو اصغر منج، دلبر خان خٹک، عمران حمید،طاہر اقبال، فتح اللہ، ملک نعیم، خلیل بزمی، محمد طیب، ارباب سہیل ویڈیو کال پر، بی ڈی ایم محمود احمد مرزا، معظم جٹ، طاہر شہزاد، اعظم سیالوی، حافظ اطہر نسیم، عمارہ کاظمی، مبشر سلیم بٹ، پرویز خاں خشخاری ممبران چیئرمین انتظامی کمیٹی مرزا نعیم بیگ،چیئرمین سکروٹنی کمیٹی چوہدری طیب،ملک جمیل سراج،ریاض احمد پرواز، میاں احسان الحق،محمد شہروز عباد،چوہدری، آفس سیکرٹری آفتاب نواز،سید عثمان، سید صداقت علی شاہ، معید رانا،یونس چوہدری، حاجی تنویر، ملک غفار دانش،محمد ندیم عالم، رانا ندیم شہزاد،محمد اسلم سلفی، فرخ شہزاد، مبشر حسین عامر، مرزا ساجد حسین انجم، بابر عبید شیخ، میاں ایم حمزہ، شمریز مرزا، زری گل، ڈاکٹر اظہر عباس، نثار احمد لاڈا، میاں کامران، نعمان حیدر، سہیل اقبال، میاں امجد، شاہد ندیم، محمد حارث، علی اکبر وڑائچ، جاوید اقبال، ضیاء شاہد، رانا امجد اقبال،ڈاکٹر جاوید خان، رانا محمد اکبر، جمشید ایوب، ملک ریاض، میاں آصف سعید، معظم علی، رانا محمد منیر،رانا محمد خان، رانا راشد علی خان،میاں عابد حسین قادری،جاوید اشرف شاہ، میاں سلطان،ملک غلام علی، محمد ناصر، یوسف سپراء سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ قائدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ایف یو جے دستور کے آئین کے مطابق تنظیمی امور کو چلایا جا رہا ہے۔ حکومت رواں سال فیصل آباد میں صحافی کالونی مکمل کرے۔ یونین آفس میں ڈیجیٹل لیب بنائی جائے گی جبکہ صحافیوں کو انٹرنیٹ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ایف یو جے دستور کے انتخابات 21 اپریل کو ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوں گے۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری قمرالزمان بٹ نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ یونین کی گیارہ کمیٹیوں نے کارکن صحافیوں کی خدمت کے لئے بھرپور کام کیا۔ مختلف طبی اور تعلیمی اداروں کے ساتھ ایم او یو سائن کر کے صحافیوں اور ان کے اہلخانہ کو سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ بیروزگارہونے والے صحافیوں کی معاونت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دوران ڈیوٹی کسی حادثے یا تشدد کا شکار ہونے والے رپورٹرز اور کیمرہ مین حضرات کے نقصان کا ازالہ کرنے کے لئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے دورہ فیصل آباد میں ایف یو جے دستور کے مطالبے پر پنجاب بھر میں میڈیا فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔صوبائی حکومت میڈیا فنڈ کے تحت صحافیوں کی معاونت کو یقینی بنائے۔ اجلاس عام میں کمیٹیوں کے چیئرمین حضرات فتح اللہ، سیدذکراللہ حسنی، طیب چوہدری، مرزا نعیم بیگ، کامران حمید سندھو، ملک محمد نعیم، عبدالغفار دانش اور آفتاب نواز نے اپنی کارکردگی رپورٹس بھی پیش کیں۔ اجلاس میں سابقہ اجلاس عام کے فیصلوں کی توثیق کی گئی جبکہ مرحوم صحافیوں کے لئے فاتحہ خوانی اور علیل کارکنوں کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کی گئی۔
ایک تبصرہ شائع کریں