فیصل آباد(سید جاوید شاہ)ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے اشتراک سے مقرر/مقررہ فیصل آباد کے انتخاب کے لئے فائنل 21 دسمبر بدھ کو دوپہر 1:30 بجے میٹروپولیٹن کارپوریشن ہال میں ہوگاجس میں مقرر/مقررہ بننے والے طالب علموں کو پگڑی اور شال پہنائی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ فائنل مقابلہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول 455 گ۔ب کے طالب علم گلبدین حکمت یار، ڈویژنل پبلک سکول وکالج کے عبدالرحمان،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 208 ر۔ب کی عائشہ صدیقہ اور سپرٹ گرائمر سکول سسٹم کی انظل افتخار کے مابین ہوگا۔ترجمان نے بتایا کہ اردو تقریری مقابلہ کے اختتام پر ڈویژنل کمشنر محمد شاہد نیاز اور ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ مقرر کو پگڑی پہنائیں اورمقررہ کو شال اوڑھیں گے جبکہ تیسری پوزیشن کے حامل مقرر کو بھی انعام دیا جائے گا۔یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر کے اعلان کے بعد مقرر/مقررہ فیصل آباد کے مقابلے کے لئے پبلک وپرائیویٹ سکولز سے میٹرک کلاس کے480 طلبا و طالبات نے حصہ لیا اور آخر میں 4 پوزیشن ہولڈرز کا فائنل مقابلہ ہوگا۔

ایک تبصرہ شائع کریں