فیصل آباد (سید جاوید شاہ )ڈویژنل صدر پاکستان مسلم لیگ ( ن ) خواتین یوتھ ونگ سابق ایم پی اے مدیحہ رانا نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے برصغیرکے مسلمانوں کیلئے علیحدہ مملکت خداداد پاکستان کے خواب کی تکمیل کو ممکن بنایا۔ قائداعظم محمد جناح سچ عاشق رسول تھے اور پورے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا۔ آزادی کی تحریک میں برصغیر کے لاکھوں مسلمانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ آزادی بہت بڑی نعمت ہے۔ 22 کروڑ پاکستانی قائداعظم محمد جناح کے مقروض ہیں، جنہوں نے اپنی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں کو انگریزوں کی غلامی سے آزادی دلائی، پوری پاکستانی قوم بابائے قوم کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے بانی پاکستان نے جن مقاصد کے حصول کیلئے آزاد وطن حاصل کیا تھا ہم آج بھی ان اہداف سے کوسوں دور ہیں۔ پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنانے کیلئے آئین و قانون کی بالادستی،تعلیم کے فروغ اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہو گا۔قائداعظم کے پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنانے کیلئے اگر کسی شخصیت نے بامقصد اور عملی جدوجہد کی ہے تو وہ میاں محمد نواز شریف ہیں جنہوں نے اس ملک ایٹمی قوت بنانے کے ساتھ ساتھ ترقی اورخوشحالی کی جانب گامزن کر دیا۔موٹر وے سمیت کئی بڑے منصوبے انکی خدمات کے واضح نشانات ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں