25 دسمبر کا دن مسلمانوں اور مسیحی برادری کیلئے خوشیوں بھرا دن ہے، وائس چیئرمین واسا شیخ شاہد جاوید

فیصل آباد (رانا کاشف )وائس چیئرمین واسا شیخ شاہد جاوید نے کہا ہے کہ 25 دسمبر کا دن مسلمانوں اور مسیحی برادری کیلئے خوشیوں بھرا دن ہے۔ یہ حضرت عیسی ؑکا یوم ولادت بھی ہے اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا یوم پیدائش بھی ہے۔ اس لحاظ سے یہ دن ہم سب کیلئے خوشیوں کا دوہرا پیغام لیکر آیا ہے۔یہ بات انہوں نے پینٹو گراؤنڈ وارث پور میں مسیحی برادری کے ثقافتی میلہ میں شرکت کے موقع پر کہی ۔ انہوں نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری مسیحی برادری نے دفاع پاکستان اور مختلف شعبوں کی ترقی میں بے مثال کردار ادا کیا ہے۔ تعلیم عام کرنے کے حوالے سے مسیحی برادری کی خدمات انتہائی اہم ہیں۔ آئین پاکستان ہر رنگ، ہرنسل اور قوم کے فرد کو یکساں حقوق فراہم کرتا ہے اور پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات ہمارے ذہنوں میں رہنی چاہیے کہ ہم بطور مسلمان حضرت عیسی ؑ کو خدا کا رسول مانتے ہیں اور وہ ہمارے لئے انتہائی قابل احترام ہیں۔ قرآن مجید حضرت عیسی ؑاور ان کی والدہ ماجدہ حضرت مریم ؑ کی خوبیوں کو بیان کرتا ہے اور جوخوبیاں حضرت عیسی ؑ کو عطا فرمائی گئیں قرآن مجید میں ان کا جگہ جگہ تذکرہ موجود ہے۔

0/Post a Comment/Comments