فیصل آباد(سید جاوید شاہ)ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام فری شٹل سروس کے ذریعے گرین بیلٹس،فٹ پاتھس وروڈز پر رات گزارنے والے مزید 28بے سہارا،معذور، بے روزگار،مزدور اومسافروں کوپناہ گاہ سٹی ٹرمینل منتقل کیاگیا۔گزشتہ رات چوک گھنٹہ گھروملحقہ بازاروں سے 21۔وارث پورہ روڈ سے 4،ستیانہ روڈ سے 2 اورچن ون روڈ سے ایک مسافر کو پناہ گاہ شفٹ کرکے سردموسم میں رات بسر کرنے کے ساتھ معیاری کھانے سے تواضع بھی کی گئی۔

ایک تبصرہ شائع کریں