فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے 60ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

فیصل آباد(سید جواد)فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے 60ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ایف ڈبلیو ایم سی کمپلیکس میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ولید ارشد ڈوگر نے کی۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر بلال فیروز جوئیہ بھی موجود تھے۔اجلاس میں دیگر بورڈ ممبران انجینئر رضوان اشرف،مزمل سلطان،رومانہ تبسم،ڈاکٹر شفاقت علی اور کمپنی سیکرٹری احسن ندیم کے علاوہ نمائندہ لوکل گورنمنٹ،نمائندہ فنانس ڈیپارٹمنٹ بھی موجود تھے۔بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں سابقہ 59ویں اجلاس کے منٹس آف میٹنگز کی توثیق کی گئی۔دیگر ایجنڈا آئیٹمز میں ہیومن ریسورس کمیٹی کے 16ویں اور 17ویں اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی ہے جس کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے تمام کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں مزید 2 سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔علاوہ ازیں ملازمین کیلئے سالانہ انکریمنٹ کی بھی منظوری دے دی گئی۔

0/Post a Comment/Comments