61 گرانفروشوں کو ایک لاکھ 59 ہزار روپے جرمانہ اور تین دکاندار پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر گرفتار

 فیصل آباد(ارم نواز)ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کی ہدایات پر ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں وبازاروں میں اشیائے ضروریہ کے نرخناموں کی موجودگی اور مقرر کردہ سرکاری ریٹس کے مطابق اشیاء کی فروخت کو یقینی بنانے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔اس ضمن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ روز بھرپور انسپکشن کرکے نرخ نامے آویزاں نہ کرنے اور زائد قیمت وصول کرنے والے 61 گرانفروشوں کو ایک لاکھ 59 ہزار روپے جرمانہ اور تین دکانداروں کو پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر گرفتار کرکے حوالہ پولیس اور مقدمات درج کرائے۔

0/Post a Comment/Comments