تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو چاہیے کہ لڑاؤ ،ٹکراؤ ،الجھاؤ کی پالیسی چھوڑ کر ملی وحدت کے ایجنڈے کو فروغ دیں, سید محی الدین

 فیصل آباد (ارم نواز ) پاکستانیت کے تصور کو تقویت دینا عہد حاضر کی ضرورت ہے ملک معاشی بدحالی کا شکار ہوچکاہے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے سربراہان کو چاہیے کہ لڑاؤ ،ٹکراؤ ،الجھاؤ کی پالیسی کو چھوڑ کر ملی وحدت کے ایجنڈے کو فروغ دیں بہت جلد آل پاکستان مشائخ عظام کانفرنس کا انعقاد کرینگے تاکہ تمام علما کرام و مشائخ عظام پاکستان اور عوام کی بہتری کیلئے اپنا موثر کردار ادا کر نے کیلئے میدان عمل میں آئیں ،ان خیالات کااظہار آل پاکستان مشائخ عظام کونسل کے صدر اور سجادہ نشین دربار عالیہ خانقاہ محبوب آباد ابو زین پیر سید محی الدین نے پریس کلب میں موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے جسے حاصل کر نے کا مقصد مشرکانہ معاشرتی نظام سے چھٹکاراحاصل کر نا تھا ،لیکن 75برس ہوگئے نعمت آزادی حاصل کیے ہوئے لیکن آج بھی مقصد حصول پاکستان پورا نہ ہوسکا ہر برس اقتدار آنے والی حکومت نے عوامی فلاح بہبودکا دعوی کیا لیکن بدقسمتی سے آج تک یہ وعدہ وفا نہ ہوسکا لیکن اب قوم بیدار ہوچکی ہے او دعوے وعید سے نکلنا چاہتی ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ ایک مشترکہ لائحہ عمل اپنایا جائے جس پر تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں کاربند ہوں میں بحیثیت ملی رہنما آج اس پریس کانفرنس کے ذریعے چند گزرشات کرنا چاہتا ہوں کہ ریاست مدینہ کیلئے کوشاں رہنما یہ یاد رکھیں کہ مدنی ریاست کا خواب نبوی ﷺکے بغیر شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا جس کے لیے ضروری ہے کہ ہر ایک کو زند ہ رہنے ،علم حاصل کر نے اور معاشرتی حق آزادی حاصل ہو ہر شہری کو زندگی گزار نے کیلئے بغیر طبقاتی اورسیاسی تقسیم بنیادی وسائل فراہم کئے جائیں ،انتہا پسند ی وشدت پسندی کی نفی کی جائے اور متعدل سلوک کو فروغ دیا جائے،سیاسی انتشار اور بحران ہمیں آج معاشی طور پر تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے ،دوسرے ممالک ہم سے تجارت کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں اور یہ باز گشت سنائی دے رہی ہے کہ ہم اپناایٹمی پروگرام بیچ دیں اس لیے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کوچاہیے کہ ملکی سالمیت کی سودے بازی نہ کریں ،ذاتی انا ،پسند نا پسند کو چھوڑ کر پاکستانیت کے تصور کو تقویت دیں کیونکہ اگر پاکستان ہے تو ہم ہیں ہمیں اپنا تشخص قائم رکھنے کیلئے تمام ذاتی و سیاسی مفادات سے بالا تر ہوکر صرف پاکستان کیلئے سوچنا ہوگا ہمیں اور ہماری قیادت کو وسیع القلب اور وسیع النظر ہونا پڑے گا ۔موجودہ سیاسی صورتحال میں مشائخ عظام کے کردار کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تمام علما کرام و مشائخ عظام کو ملک کی بقا کیلئے اپنا موثرکرداراداکر نا ہوگا اور اپنے پیغامات میں ملی وحدت کوفروغ دینا ہوگا جس کیلئے ہم بہت جلدآل پاکستان مشائخ عظا م کانفرنس کا انعقاد کروانے جارہے ہیں جس میں تمام مشائخ عظام مذہبی اکابرین کو دعوت دی جائے گی کہ وہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے عملی طور پر میدان میں اتر ے اور اپنا کردار ادا کریں


0/Post a Comment/Comments