مینجنگ ڈائریکٹر واسا جبار انور سے کنسلٹنٹ زاہد شکیل کی ملاقات

فیصل آباد(سید جواد)مینجنگ ڈائریکٹر واسا جبار انور سے کنسلٹنٹ زاہد شکیل نے ملاقات کی جس میں واسا کی کارکردگی میں بہتری کے لئے اقدامات بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایم ڈی (ویسٹ) اکرام اللہ اور ڈائریکٹر (آئی اینڈ سی) عمر افتخار بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ایم ڈی واسا اور کنسلٹنٹ کے مابین پینے کے صاف پانی کے تحفظ کے بارے میں عوامی آگاہی میں اضافہ کے ممکنہ اقدامات،صارفین کے زیادہ سے زیادہ اعتماد کی بحالی کو یقینی بنانے کے لئے عوامی شکایات کا موثر ازالہ کرنا،ویزیبلٹی میں مزید بہتری اور فعال سوشل میڈیا مہم کے ذریعے واسا کی ساکھ کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا جس کے بعد اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کنسلٹنٹ زاہد شکیل کے فراہم کردہ بنیادی رہنما خطوط کو واسا فیصل آباد میں متعلقہ ڈائریکٹوریٹ / دفاتر کے ذریعے نئے منسلک کنسلٹنٹ کی رہنمائی میں نافذ کیا جائے گا۔اس موقع پر ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ شہریوں کو نکاسی و فراہمی آب کی معیاری سروسز کی ڈلیوری کے لئے تمام دستیاب بروئے کار لائے جارہے ہیں جس کے تحت کنسلٹنٹ کے ذریعے جدید تقاضوں اور ٹیکنیکل طریقوں پر عمل درآمد کیا جائے گا تاکہ واسا کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے۔علاوہ ازیں مینجنگ ڈائریکٹر واسا جبار انور سے الجزاری اکیڈمی کے مسٹر ساتو نے بھی ملاقات کی جس میں واسا افسران کی کیپسٹی بلڈنگ کے لئے جدید معیار کے مطابق ٹریننگز کروانے کا عزم کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹرز عدنان نثار،اکرام اللہ،ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی محمد رفیع،ڈائریکٹر واٹر ریسورسز روحان جاوید بھی موجود تھے جبکہ مسٹر ساتو نے واسا فیصل آباد کے ٹریننگ سنٹر کا دورہ کرکے وہاں سہولیات کا جائزہ لیا۔

0/Post a Comment/Comments