ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس

فیصل آباد(سید جواد)ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل فیصل سلطان کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈائریکٹرز لیبر نے بھٹوں پر جبری مشقت کے حوالے سے شکایات اور ان کے ازالہ،کم ازکم اجرت کے قانون کے نفاذ،ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی کی جانب سے نئے رجسٹریشن کارڈ کا اجراء،بھٹہ مالکان کی طرف سے کنٹری بیوشن،ڈائریکٹر ای او بی آئی کی جانب سے کارڈز کے اجراء پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل نے بھٹہ ورکرز کو سوشل سکیورٹی کارڈز کے اجراء کے لئے تیز رفتار اقدامات کرنے اور محکمہ لیبر،سوشل سکیورٹی سمیت دیگر محکموں کو ذمہ داری ادا کرنے کی ہدایت جاری کی اور بھٹہ مالکان کو تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر زوردیا۔انہوں نے کہا کہ آجر اور اجیر کے مابین خوشگوار ماحول میں ہی صنعتی ترقی کا راز مضمر ہے لہذامعاملات کو باہمی افہام و تفہیم سے ہی حل ہونا چاہیے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل نے بھٹہ ورکرز کے مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ان کی فلاح و بہبود میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی اس سلسلے میں متعلقہ لیبر قوانین پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔اجلاس میں مزدور رہنما حاجی اسلم وفا،بھٹہ مالکان بھی موجود تھے جنہوں نے اپنا اپنا موقف پیش کیا۔

0/Post a Comment/Comments