لیبارٹری سکول اینڈ کالج میں سالانہ سپورٹس گالہ کا انعقاد

فیصل آباد (فرہاد علی چوہدری سے) عزت مآب پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل أباد کی اجازت اور پروفیسر ڈاکٹر انجم ضیاء پرنسپل أفیسر لیبارٹری سکول اینڈ کالج سسٹم یو۔اے۔ایف کی زیر صدارت ہیڈ ماسٹر حافظ محمد اصغر، کورڈینیٹر ڈاکٹر ثوبیہ صفدر اور ہیڈ مسٹرس میڈم عذرا صدیقہ نے تمام اساتذہ کے تعاون سے لیبارٹری ہائیر سکینڈری سکول بوائز گرلز پارس کیمپس میں 2022-12-16 بروز جمعہ سالانہ سپورٹس گالہ کا انعقاد کیا۔ جسمیں بچوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔ پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباءوطالبات کو ٹرافیز اور میڈلز دیے گئے۔ اور درجہ چہارم کے ملازمین کو بھی میڈلز دیے گئے۔ اسی طرح 2022-12-17 بروز ہفتہ سالانہ فن فئیر کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں طلباوطالبات کے علاوہ ان کی فیملیز نے بھی شرکت کی۔ اور بہت انجواۓ کیا۔ نیز فرشمنٹ کیلئے مختلف قسم کے کھانے کے سٹال اور جھولے بھی لگاۓ گئے۔

0/Post a Comment/Comments