ڈویژنل کمشنر محمد شاہد نیاز کی نے اقبال سٹیڈیم میں نجی سکول کے سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب میں شرکت

فیصل آباد(سید جاوید)ڈویژنل کمشنر محمد شاہد نیاز نے کہا ہے کہ طالب علموں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کے بھرپور مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ وہ توانا جسم کے ساتھ آگے بڑھیں۔انہوں نے اقبال سٹیڈیم میں نجی سکول کے سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور سکول انتظامیہ کی طرف سے رنگارنگ تقریب کے انعقاد کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ کھیلیں نظم وضبط اور برداشت جیسے اوصاف حمیدہ پیداکرتی ہیں اور نوجوانوں کو کھیلوں میں شرکت کے مواقع فراہم کرکے ان میں جیت کی جستجو اور سپورٹس مین سپرٹ پیداہوتی ہے۔ڈویژنل کمشنر نے طالبات کا مارچ پاسٹ ودیگر ورائٹی پروگرام بھی دیکھے اور ان کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔

0/Post a Comment/Comments