فیصل آباد( سید جاوید شاہ)بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد ۔ علما ، اساتذہ ، طلبا ، سیاسی ، سماجی اور میڈیا سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کی شرکت , ادارہ امن و تعلیم کے اشتراک سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے زیر انتظام بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ میں تعلیمی اداروں کے کردار پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد ہوا - جس میں یونیورسٹی کے اساتذہ ، علما ، طلبا ، سیاسی ، سماجی اور میڈیا سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبد الحفیظ نے کہا کہ اپنے شہریوں کے جان ، مال اور عزت آبرو کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ۔ امیر جماعت اسلامی ضلع فیصل آباد محبوب الزماں بٹ نے کہا قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اظہار رائے کی آزادی ہر انسان کا بنیادی حق ہے ۔ جی سی یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عامر محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف اپنے حقوق کی بات کرتے ہیں ، ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا بھی احساس ہونا چاہئے ۔ ورکشاپ کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر غلام مصطفی نے کہا کہ ہمارے نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں ، ان کی تربیت اور حقوق و فرائض سے آگاہی تعلیمی اداروں کی ذمہ داری ہے ۔ مولانا ابو بکر جمیل ، مولانا محمد عمران سلفی ، مفتی مظفر اقبال اور سید حسنین شیرازی نے قرآن و سنت کی روشنی میں حقوق اور فرائض کی ادائیگی پر مثر گفتگو کی ورکشاپ کے اختتام پر ادراہ امن و تعلیم کی طرف سے یونیورسٹی کے وائس چانسلر صاحب کو شیلڈ پیش کی گئی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں