فیصل آباد (شکیل احمد )چیئرمین اپپٹما حافظ شیخ محمد اصغر قادری نے کہا ہے کہ حکومت انڈسٹریز کی بحالی کے لئے موثر اقدامات اٹھائے ۔ انڈسٹریز بند ہونے سے روزگاری میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت بھی تباہ اور ملک جرائم کی شرح میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے ۔ لہذا حکومت اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت انڈسٹریز تیزی سے بند ہوتی جارہی ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے جبکہ رہی سہی کسر انوائرمنٹ کی آڑ میں فیکٹریوں کو بند کرنے ہوجاتی ہے جس سے اربوں کے آرڈرز کینسل اور مزدور بے روزگارہوجاتے ہیں جس کا بھاری نقصان صنعتکاروں کو اٹھانا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیچرل گیس کی بندش کی وجہ سے مالکان کواپنی فیکٹریاں چالو رکھنے میں متبادل مہنگا فیول استعمال کرنا پڑتا ہے اس سولر فیول کے استعمال سے ہر چار گھنٹے بعد تھوڑی دیر فیکٹری سے دھواں نکلتا ہے تو محکمہ موحالیات کے ملازمین باہر سے وڈیو بنا کر فیکٹری بوائلر کو سیل کر دیتے ہیں ۔ بوائلر کی بندش سے فیکٹریاں بند ہونے سے پراسسز میں پڑا کپڑا خراب ہو جاتا ہے جس سے کروڑوں کے آرڈز کینسل ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فیکٹریوں کے مسائل کو بخوبی سمجھتے ہوئے محکمہ ماحولیات کے افسران اور ملازمین کو احکامات جاری کرے تاکہ فیکٹریاں چلتی رہیں اور روزگار کا سلسلہ جاری رہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں