جڑانوالہ (سید عامر شاہ ) تمام دنیا کی مسیحی برادری کو
ہیبی کرسمس مبارک ہو، چک نمبر 109 گ ب,کالونی نمبر 2 میں چیئرمین رانا اللّٰہ رکھا نے کرسچین کمیونٹی
کے ساتھ کرسمس کا کیک کاٹ کر اظہارِ یکجہتی کا پیغام دیا اس موقع پر ہارون گل ،امجد
خان، پرویز عرف گوگی ،اکرم بھٹی ،رانا اکرم
،پا مالک ناصر گجر ،رانا سفیان ،نعمان علی ،رانا قاسم کے زیر اہتمام شاندار تقریب منعقد
ہوئی اس کے مہمان خصوصی جڑانوالہ کی سیاسی و سماجی شخصیت چیرمین رانا اللّٰہ رکھا مسلم
لیگ ن نے مسیحی برادری کو کرسمس کی ڈھیروں مبارک باد پیش کی اور کہا کہ پاکستان میں
تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے خاص طور پر مسیحی برادری کی پاکستان کے لیے
خدمات ناقابل فراموش ہیں خاص طور ہر شعبہ ہائے میں کرسچین کمیونٹی کی خدمات کو کو ہم خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں تقریب کے آخر
میں بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے اور پاکستان کی سالمیت اور خوشحالی کے لیے خصوصی
دعائیں مانگی گئیں

ایک تبصرہ شائع کریں