تاندلیانوالہ ( رائے ظہوراحمد پروکہ )کسان اتحاد کے صدر عرفان منور وٹو اورصدر کسان بورڈ وممبر شوگر کین بورڈ پنجاب مہر محمد عظیم ترہانہ نے اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ سے ملاقات کے بعد اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ تاندلیانوالہ کی دونوں شوگر ملوں نے ایک ماہ سے زمینداروں کی گنے کی ادائیگی نہیں کی مڈل مین کے ذریعے زمینداروں کو لوٹا جا رہا کنڈا مالکان اور سی پی آر خریدنے والے ایجنٹس کے ذریعے رقم کی ادائیگی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے زمینداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ایک ماہ بعد نقد کا شوشہ چھوڑا گیا ہے کروڑوں روپے مالیت کا گنا خرید کر رقم ادا نہیں کی گئ شوگر ملز انتظامیہ زلیل وخواری کے بعد زمینداروں کو چینی دینے کا کہہ رہے ہیں ایسی کوئی پریکٹس ہرگز نہیں ہونے دیں گے شوگر ملز سےگنے کی رقم ہی وصول کی جاے گی اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ سلیمان منشا صاحب سے کسان بورڈ اور کسان اتحاد کے وفد کی ہونے والی میٹنگ میں تمام خدشات سے آگاہ کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کین کمشنر پنجاب کو بھی تمام حالیہ مسائل سے آگاہ کر دیا گیا ہے اگر فوری طور پر ادائیگی نہ کی گئ تو تاندلیانوالہ کے کاشتکار کسان اتحاد اور کسان بورڈ کے ساتھ ہر فورم پر بھرپور انداز میں احتجاج ریکارڈ کروائیں گے

ایک تبصرہ شائع کریں