پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ساتھ ہے ، کامران سعید عثمانی

فیصل آباد (سید جاوید شاہ)پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ساتھ ہے ،نوجوان قیادت ہی پاکستان کو اندرونی بیرونی خلفشار سے نکال کر شاہراہ ترقی پر گامزن کرسکتی ہے ،پاکستان 22کروڑ مسلمانوں سمیت اقلیتوں کے تحفظ کاضامن ہے ،عالم اسلام پر جب بھی کبھی کوئی مشکل وقت آیا پاکستان نے ناصرف بروقت آواز اٹھائی بلکہ اپنا ایک موثر کردار بھی ادا کیا ،ان خیالات کا اظہار جمہوری وطن پارٹی یوتھ ونگ کے صدر کامران سعید عثمانی نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پاک فوج ہمارا فخر ہے سرحدوں پر حفاظت کرنے والے ہمارے جوان اور ہمارے جرنیل ہمارے آرام آسائش کیلئے اپنی جان مال کی قربانی دیتے ہیں اور ناصرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی ہماری فوج نے مشکل وقت میں پیشہ وارانہ کردار ادا کر کے دنیا پر ثابت کیا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے ،آج یوم قائد ہے ہم اس موقع پر دشمنان وطن کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جس کو پاکستان کو لڑنا ہے اسے پہلے اس وطن کے بیٹوں سے لڑنا ہوگا کیونکہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے یہ ملک یہاں بسنے والے ناصرف مسلمانوں بلکہ دوسری اقلیتیوں کے تحفظ کا ضامن ہے ،پاکستان مخالف قوتیں کبھی مذہبی خوارج اورکبھی ریاستی باغیوں کے ذریعے مذہبی و لسانی فسادات پھیلا کر کمزور کر نے کی سازش کرتی ہیں لیکن وہ جان لیں کہ پاکستان کو کبھی نقصان نہیں پہنچ سکتا پاکستان واحد اسلامی ایٹمی قوت ہے جس میں عالم اسلام میں آنے والے ہر مشکل وقت میں خواہاں فلسطین ،لیبیا ،عراق یا کشمیر ہو ہمیشہ بروقت اروموثر آواز اٹھائی ہے آج یہ کہاجارہاہے کہ پاکستان ڈیفالٹ ہونے جارہاہے لیکن میرا ایمان ہے کہ پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں ہوسکتا کیونکہ جغرافیائی لحاظ سے دنیا پاکستان کا ڈیفالٹ ہونے کی متحمل نہیں ہوسکتی میں اپنے نوجوانوں کو یہ پیغام بھی دینا چاہتا ہوں کہ وقت بدل گیاہے اب پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ساتھ ہیں ،نوجوان قیادت کو آگے بڑھنا ہوگا اس ملک کی قیادت سنبھال سکیں ،اکھنڈ بھارت کے خواب کو چکنا چورکیلئے پاکستان بنگلہ دیش الحاق کیلئے جلد ایک تحریک کا آغاز کر رہاہوں جس سے بھارت کابنگلہ دیش پر قبضے کا منصوبہ خاک میں مل جائیگا ۔پریس کانفرنس کے اختتام پر راناعبدالرحمن کو جمہوری وطن پارٹی کا سٹی صدر نامزد کیا گیا ۔

0/Post a Comment/Comments