محکمہ شماریات کے زیر اہتمام ساتویں ڈیجیٹل خانہ ومردم شماری کے لئے ٹرینرز کی تربیت

فیصل آباد(سید جاوید)محکمہ شماریات کے زیر اہتمام ساتویں ڈیجیٹل خانہ ومردم شماری کے لئے ٹرینرز کی تربیت قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ سمن آباد میں منعقد ہوئی۔ڈویژنل سطح پر منعقدہ ٹریننگ ورکشاپ میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی افتخارخان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔محکمہ شماریات سے محمد رفیق،ڈپٹی کمشنرآفس سے فضل الہی اور محکمہ شماریات اسلام آباد سے ڈاکٹر محمدراشد نے شرکت کی۔ڈاکٹر محمد راشد نے بتایا کہ ساتویں مردم وخانہ شماری پورے خطے کی سب سے بڑی سرگرمی ہوگی۔انہوں نے شرکاء کو ڈیجیٹل مردم شماری کی اہم خصوصیات کے بارے میں آگاہ کیاجس میں وسیع منصوبہ بندی،سٹیک ہولڈرز کی شمولیت،موثر تشہیری مہم،تربیت،ڈھانچے کی جیو ٹیگنگ،سافٹ ویئر کے مختلف ماڈیولز،ریئل ٹائم مانیٹرنگ،ٹائم لائن کے مطابق قابل اعتماد نتائج کی فراہمی بارے بریفنگ دی۔سی ای او ایجوکیشن نے ورکشاپ کے انعقاد کو سراہا۔فضل الہی نے بتایا کہ ماسٹر ٹرینرز تربیت حاصل کرکے تحصیل سطح پر فیلڈ میں کام کرنے والوں کو ٹریننگ دیں گے۔

0/Post a Comment/Comments