سمن آبادسپورٹس کمپلیکس میں فیصل آباد بوائز اینڈ گرلز کراٹے لیگ کا انعقاد

 
فیصل آباد(سید جاوید شاہ)سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور کراٹے ایسوسی ایشن فیصل آباد کے اشتراک سے فیصل آباد بوائز اینڈ گرلز کراٹے لیگ کا انعقاد سمن آبادسپورٹس کمپلیکس میں کیا گیا۔بوائز کی دس ٹیموں اور گرلز کی چارٹیموں نے حصہ لیا۔بوائز ٹیموں میں یوتھ ٹائیگر،پیراڈائزن،گیم چینجر،ٹوبہ ٹیک سنگھ کنگز،جھنگ واریرز،چنیوٹ ریورز،فیصل آباد ٹائیگر،ایف ایس ٹائیگر،ورلڈ کلاس،فیصل آباد لائینزکے مابین زبردست مقابلے ہوئے اور یوتھ ٹائیگر نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ رننر اپ پیراڈائزن اور تھرڈ پوزیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیم قرار پائی۔ گرلز کی ٹیموں میں فیصل آباد ایگلز،فیصل آباد شارکس،پیراڈائزن اورایف ایس ٹائیگرزکی ٹیموں کے مابین مقابلے ہوئے۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرساجدہ لطیف،صدر فیصل آباد کراٹے ایسوسی ایشن مرزاخرم شہزاد،رابعہ،بلال اسلم بٹ،محبوب عالم،شیخ عظیم اسلم،یاسر عرفات اور آفیشلز تاج رحمانی،قاسم علی،نعیم بلوچ،ظفر اقبال،عرفان جٹ،زوہیب شاہ،شہباز احمد،شہبازسلیم بھی موجود تھے۔

0/Post a Comment/Comments