ایف ڈی اے میں مسیحی ملازمین کی خوشیوں میں شریک ہونے کیلئے کرسمس کیک کاٹا گیا

فیصل آباد(ارم نواز)ایف ڈی اے میں مسیحی ملازمین کی خوشیوں میں شریک ہونے کیلئے کرسمس کیک کاٹا گیا اور ان میں تحائف تقسیم کئے گئے۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے ڈاکٹر محمدزاہد،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے عابد حسین بھٹی،چیف انجینئر مہرایوب، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن شاہد پاشااور دیگر افسران نے مسیحی ملازمین کو کرسمس کی مبارکباددیتے ہوئے ان سے اظہار یکجہتی کیا۔اسموقع پر کرسمس کے حوالے سے مسیحی ملازمین میں نقدی ودیگر تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں انقلابی ورکرزیونین کے صدر صداقت علی بلوچ،جنرل سیکرٹری میاں منیب،چیئرمین اسلم گجر اور دیگر عہدیداروں کے علاوہ سٹاف اراکین بھی موجودتھے۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ بطور پاکستانی قوم ہم سب کی خوشیاں سانجھی ہیں اور مسیحی برادری کی کرسمس کی خوشیوں میں شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیگر سٹاف کی طرح مسیحی ملازمین بھی ادارہ کے استحکام اور ترقی کیلئے نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کرنے میں کوئی کسر اٹھانہیں رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کرسمس کا تہوار پیارومحبت،امن سلامتی اور اتحاد کے پیغام کواجاگرکرتاہے لہذا مسیحی برادری کرسمس کی عبادات میں ملکی سلامتی،قومی ترقی و خوشحالی اور امن وآشتی کے لئے خصوصی دعائیں کریں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے ودیگر افسران نے بھی مسیحی ملازمین کومبارکباددیتے ہوئے کہا کہ سب پاکستانی اپنی خوشیوں کو مل جل کے مناتے ہیں جو قومی یکجہتی کی علامت ہے۔ابقلابی ورکرزیونین کے عہدیداروں نے بھی مسیحی ملازمین کی خدمت کو سراہتے ہوئے انہیں کرسمس کی مبارکباددی۔ مسیحی ملازمین نے افسران اور انقلابی ورکرز یونین کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی اور ملی یکجہتی کی دعا کی گئی۔

0/Post a Comment/Comments