ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام انسداد گداگری مہم

فیصل آباد(رانا کاشف)ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام انسداد گداگری مہم زوروشور سے جاری ہے اور عادی و پیشہ ور بھکاریوں کو تحویل میں لے کرکونسلنگ کرنے کے ساتھ باز نہ آنے والے گداگروں کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے جارہے ہیں۔اس ضمن میں گزشتہ روز مختلف چوکوں،پارکوں ودیگر عوامی مقامات سے 14بھکاریوں کو تحویل میں لیکر پناہ گاہ جنرل بس سٹینڈ منتقل کیا گیاجن میں 8مرداور6خواتین بھکاری شامل ہیں۔

0/Post a Comment/Comments