عوامی خدمت کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے، میاں نبیل ارشد

فیصل آباد( سید جاوید شاہ)پاکستان تحریک انصاف این اے 108 کے رہنما میاں نبیل ارشد نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جارہی ہیں اس سلسلے میں کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور نہ ہی عوام کو کبھی مشکلات میں اکیلا چھوڑیں گے یہ بات انہوں نے سابق وزیر مملکت میاں فرخ حبیب کے مرکزی دفتر میں حلقہ عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے پی ٹی آئی کی حکومت اس کو ہر صورت صورت پورا کرے گی ۔ عمران خان کی زیر قیادت پی ٹی آئی کا ہر کارکن پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار اقوال اور تصورات کی روشنی میں پاکستان کو قائد کا پاکستان بنانے کے لئے سرگرم عمل ہے ۔ پی ٹی آئی پاکستانی عوام کو درپیش بنیادی سنگین اور حقیقی مسائل کا ایک آزمود جامع پلان رکھتی ہے اور عوام کو انکی بنیادی ضروریات ان کی دہلیز پر مہیا کی جائیں گی۔

0/Post a Comment/Comments