فیصل آباد(عدنان جسپال)پیغام پاکستان کانفرنس ام المدارس میں منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل سلطان مہمان خصوصی تھے جبکہ ایس پی لائلپور ٹاؤن حافظ کامران نے بھی شرکت کی۔پیغام پاکستان کانفرنس میں صاحبزادہ حافظ خبیب حبیب،مولانا محمد ریاض کھرل،ڈاکٹر افتخار حسین نقوی کے علاوہ جملہ مکاتب فکرکے علماء کرام ومشائخ بھی موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ اسلام امن وسلامتی کادین ہے اور بھائی چارہ،اتحاد بین المسلمین پر زور دیتا ہے۔انہوں نے پیغام پاکستان کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔ایس پی لائلپور ٹاؤن نے کہا کہ قومی اتحاد ہی استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ مولانا محمد ریاض کھرل نے کہا کہ امن ہر دلعزیز ہے۔انہوں نے کانفرنس میں شرکت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور ایس پی کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ اتحاد اتفاق کا یہ ماحول قائم ودائم رہے گا۔کانفرنس کے اختتام پر ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی،امن وسلامتی اور بھائی چارے کے فروغ کی دعاکی گئی۔

ایک تبصرہ شائع کریں