پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں اقلیتوں کے اہم کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا

فیصل آباد (سید جواد )پاکستان تحریک انصاف این اے 105 کے رہنما چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں اقلیتوں کے اہم کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ اسلامی تعلیمات اور قائد اعظم کے فرمودات کے مطابق اقلیتوں کو پاکستان میں مذہبی آزادی سمیت تمام حقوق میسر ہیں۔ یہ بات انہوں نے کرسمس اور قائد اعظم ڈے کے موقع پر اپنے دفتر میں آئے ہوئے پارٹی کارکنوں اور مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح پاکستانی قوم کے اصل محسن ہیں کیونکہ انہی کی کاوشوں سے ہم آج ایک آزاد اور خود مختار قوم ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج بھارت میں مسلمانوں کی حالت زار دیکھ کر آزادی کی قدرو قیمت اور بڑھ گئی ہے۔قائد اعظم، علامہ اقبال اور تحریک پاکستان کے تمام کارکن ہمارے ہیرو ہیں۔ بابائے قوم نے اقلیتوں کو بھی مساوی حقوق دینے پر زور دیا تھا۔ کرسمس مسیحی برادری کے لیے بھی خوشیوں کا دن ہے اور میں تمام مسیحی برادری کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

0/Post a Comment/Comments