فیصل آباد(سیدجاویدشاہ)ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس میں مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے طور پر کرسمس کیک کاٹا گیا۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف کی ہدایت پر تحصیل سپورٹس آفیسرز شبینہ حمید،شرجیل احمد،ملک تصورنے مسیحی ورکرز کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹا۔اس موقع پر بابائے سپورٹس بابا رفیع،رانا عمیر،وسیم رندھاوا بھی موجود تھے۔تحصیل سپورٹس آفیسرز نے کہا کہ مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں اور انکے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں