زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر اور اوورچارجنگ کرنے پر ایک بھٹہ سیل اور مالک کے خلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ کمشنر تحصیل سمندری علیزہ ریحان نے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے اور اینٹوں کی اوورچارجنگ کرنے پر ایک بھٹہ کو سیل اور مالک کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔انہوں نے کھدروالا اور دیگر علاقوں میں اینٹوں کے بھٹوں کو چیک کیا اور ماحول کو آلودہ کرنے اور اینٹوں کے مقررہ نرخ سے زائد چارجز وصول کرنے کی پاداش میں ایکشن لیا۔انہوں نے کہا کہ انسپکشن کا عمل مسلسل جاری رہے گا اورماحولیاتی آلودگی کا موجب بننے و زائد نرخ وصول کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

0/Post a Comment/Comments