قائداعظم کردار اور دیانت کا نام ہے، چوہدری حسام علی وڑائچ

گوجرہ (بیورو رپورٹ )پاکستان تحریک انصاف این اے 105 کے رہنما چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو قائداعظم کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی طرف راغب کرنا ہمارا فرض ہے ۔ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہیے۔ اپنے تن من دھن کو وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے وقف کر کے ہی ہم سرخرو ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم کردار اور دیانت کا نام ہے ۔ اللہ رب العزت جب کسی قوم پر اپنے کرم اور فضل کا ارادہ فرماتا ہے تو اس قوم میں محمد علی جناح ؒ جیسی بیدار مغز اور صاحب کردار ہستیاں پیدا فرمادیتا ہے۔ بانی پاکستان نے جن مقاصد کے حصول کیلئے آزاد وطن حاصل کیا تھا ہم آج بھی ان اہداف سے کوسوں دور ہیں۔ پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنانے کیلئے آئین و قانون کی بالادستی،تعلیم کے فروغ اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہو گا۔ قائداعظم کے پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنانے کیلئے اگر کسی شخصیت نے بامقصد اور عملی جدوجہد کی ہے تو وہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ہیں جنہوں نے قوم کو شعور دیا کہ دھن، دھونس اور دھاندلی پر مبنی نظام انتخاب جمہوریت کا کینسر ہے مگر افسوس 40 سالوں سے کرپٹ حکمرانوں نے ملک بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا ۔ باوجود بھی آج 22 کروڑ عوام بھوک ’ افلاس ’ مہنگائی اور بے روزگاری کے گرداب میں پھنسی ہوئی ہے پاکستان ووٹ کی طاقت سے بنا اور ووٹ کی طاقت سے ہی ناقابل تسخیر بنے گا۔

0/Post a Comment/Comments