فیصل آباد(رانا کاشف)جنرل بس سٹینڈ میں کرسمس کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈ رانا حبیب اللہ اور ٹرانسپورٹرز نے کرسچین کمیونٹی کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹااور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباددی۔اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہونا اتحاد واتفاق اور مذہبی ہم آہنگی کی علامت ہے۔اس موقع پر کرسچین کمیونٹی نے جنرل بس سٹینڈ انتظامیہ کا شکریہ اداکیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں