ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن لائیو سٹاک پنجاب ڈاکٹر سید ندیم بدرنے تحصیل تاندلیانوالہ کا اچانک دورہ

تاندلیانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن لائیو سٹاک پنجاب ڈاکٹر سید ندیم بدرنے تحصیل تاندلیانوالہ کا اچانک دورہ کیا اور سول ویٹرنری ہسپتال میں جاکر ڈاکٹرز وسٹاف کی حاضری چیک اور مویشی پال حضرات کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ویکسین کی دستیابی اور اسکی تاریخ تنسیخ بھی دیکھی۔انہوں نے سہولت سنٹر جاکر کٹڑا فربہ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ کئے جانے والے کٹڑے چیک اور مختلف علاقوں میں مویشیوں کی جاری ویکسینیشن کا جائزہ بھی لیا۔

0/Post a Comment/Comments