پاکستان میں ہونے والی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سے ٹریننگ کی اختتامی تقریب

فیصل آباد(ارم نواز)محکمہ شماریات کے زیر اہتمام قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ سمن آباد میں پاکستان میں ہونے والی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سے ٹریننگ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری منظور حسین ملک اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان ادارہ شماریات فیصل آباد سے محمد رفیق،ہیڈکوارٹر سے ڈاکٹر محمد راشد جبکہ ڈپٹی کمشنر آفس فیصل آباد پی بی ایس کے فضل الٰہی سمور نے شرکت کی۔پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے لئے محکمہ تعلیم کے فوکل پرسن حمودالرحمن بھی موجود تھے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرینرز اساتذہ کو تلقین کی کہ مردم شماری ایک قومی فریضہ ہے اور ملک کی تمام تر منصوبہ بندی کا انحصار مردم شماری پرہے لہذا قومی فریضہ کو احسن طریقے سے سر انجام دیں اور درست معلومات اکٹھی کریں مزید یہ بھی کہا کہ اس قومی فریضہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کسی بھی قسم کی کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی۔پانچ روزہ ٹریننگ میں ڈویژن کے ٹرینرز کو تربیت دی گئی جو بعدازاں اضلاع اور تحصیلوں میں فیلڈ میں کام کرنے والے ٹرینرز کو تربیت دیں گے۔

0/Post a Comment/Comments