عوامی مسائل کے حل میں رکاوٹ ڈالنے والے افسران کی ضلع میں کوئی گنجائش نہیں، ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ

فیصل آباد(سیدجاوید شاہ)ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے ضلعی محکموں کے سربراہان کو تاکید کی ہے کہ وہ عوامی مسائل کے حل میں سنجیدگی دکھائیں اور سائلین کو باربار دفاتر کے چکر لگوانے کی روش ترک کردیں بصورت دیگر عوامی مسائل کے حل میں رکاوٹ ڈالنے والے افسران کی ضلع میں کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے ڈی سی آفس استقبالیہ پر بیٹھ کرشہریوں کے مختلف محکموں سے متعلقہ مسائل سنے اور مال،ماحولیات سمیت دیگر محکموں کو مسائل حل کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ وہ روزانہ صبح ایک گھنٹہ آفس کے باہر استقبالیہ پر بیٹھ کر شہریوں کے مسائل براہ راست سن رہے ہیں۔انہوں نے ڈی سی آفس استقبالیہ پر قائم قہوہ کارنر کو بھی سائلین کے لئے ہمہ وقت فنکشنل رکھنے کی تاکید کی اور کارنر پر ایک ملازم کو بھی مختص کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ اپنے مسائل پیش کرنے کے لئے کھلی کچہری میں آئیں جہاں شکایت اندراج کاؤنٹر بھی قائم اور درخواست گزاروں کو ان کے مسائل کے حل کی پیشرفت سے مسلسل آگاہ رکھا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ترجیح ہے جس میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

0/Post a Comment/Comments