تعلیم کے فروغ کے لئے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور مونس الہی کی خدمات قابل ستائش ہیں، صداقت حسین لودھی

فیصل آباد (سید جاویدشاہ )چیئرمین پبلک فسیلی ٹیشن ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ و سٹی صدرپاکستان مسلم لیگ (ق) صداقت حسین لودھی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ کے لئے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور مونس الہی کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔انہوں نے اپنے سابق اور موجودہ دورمیں مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ تعلیم اداروں کی حالت بہتر بنانے پر عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔ طلبہ کسی بھی قوم کے لئے فخر کا باعث ہوتے ہیں اس طبقے سے تعلق رکھنے والے بہت معصوم ہوتے ہیں ۔ آرمی پبلک سکول کے شہداء نے اپنے خون سے امن کی جو شمع روشن کی ہے اس کے تحفظ میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے شہدائے پاکستان کو سلام پیش کیا اور کہا کہ قوم اپنے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔دہشت گردی کے عفریت کا مقابلہ قوم کے عملی اتحاد سے ممکن ہو سکتا ہے۔ موجودہ حالات میں بھی اگر قوم نے بچنا ہے تو بانی پاکستان کے فرمودات ایمان ’ اتحاد ’ تنظیم اور یقین محکم پر سختی سے عمل پیرا ہونا پڑے گا اس سے پاکستان کی خوشحالی اور ترقی یافتہ ممالک کی صفت میں کھڑا کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام فورسز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور پاکستان کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اس سلسلے میں متحد ہو کر دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا جائے گا

0/Post a Comment/Comments