ڈبل ٹرالی (اوورلوڈنگ)اور تیز رفتاری کرنے پر پانچ مقدمات درج اورڈرائیورز حوالہ پولیس

تاندلیانوالہ(تحصیل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ سلیمان منشاء نے گنا لے جانے کے لئے ڈبل ٹرالی (اوورلوڈنگ)اور تیز رفتاری کرنے پر پانچ مقدمات درج اورڈرائیورز کوحوالہ پولیس کردیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ گنا لے جانے کے لئے ڈبل ٹرالی کا استعمال ممنوع ہے اورخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ کریشنگ سیزن کے اختتام تک مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا۔

0/Post a Comment/Comments