فیصل آباد(یوسف بخاری)ڈویژنل کمشنر محمد شاہد نیاز کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں پارکو پائپ لائن سے آئل کی چوری کی مکمل انداز میں روک تھام کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ،ایس ایس پی آپریشنز عبداللہ،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن طارق محمود اور پارکو کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈویژنل کمشنرکو پارکو انتظامیہ کے ارکان نے پائپ لائن پر بریفنگ دی اور بتایا کہ اب تک ڈویژن کے اضلاع سے گزرنے والی پارکو پائپ لائن سے چوری کی 93 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جن پر ایکشن لیاگیاتاہم اس ضمن میں مزید موثر اقدامات کی ضرورت ہے جس کے لئے ضلعی وپولیس انتظامیہ کی معاونت ناگزیر ہے۔ڈویژنل کمشنر نے پارکو کو متعلقہ اضلاع کی ضلعی وپولیس انتظامیہ سے گہرا رابطہ کرنے اور آئل چوری کے واقعات کی روک تھام سمیت ان مقامات سے تجاوزات کے صفایا کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ موثر پولیس گشت کرایا جائے اور پکڑے جانے والے ملزمان کو قانون کے سخت کٹہرے میں لائیں۔انہوں نے پارکو انتظامیہ سے کہا کہ وہ پولیس وانتظامیہ کو مکمل معاونت فراہم کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں