دنیا بھر میں اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کے امیج ایمبیسیڈرز ہیں، مخدوم سید طارق محمود الحسن

فیصل آباد(سیدجاویدشاہ)وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن مخدوم سید طارق محمود الحسن نے کہا ہے کہ دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لئے پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹیوں کے چیئرمنیوں کو ازسرنو نوٹیفائی کر دیا گیا ہے۔اوورسیز پاکستانیز ایکٹ 2021 کے مطابق اوورسیز پاکستانیز کے زیر التواء کیسز کو تیزی کے ساتھ حل کر رہے ہیں۔دنیا بھر میں اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کے امیج ایمبیسیڈرز ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے یہ بات کمشنر آفس میں سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے ڈسٹرکٹ اوورسیز  کمیٹی فیصل آباد ڈویژن کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈویژنل کمشنر محمد شاہد نیاز،آرپی او سرفراز فلکی،کمشنر اوورسیز سید خادم عباس،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عمران حامد شیخ،سی پی او خالد ہمدانی،ڈائریکٹر پولیس امتیاز احمد خان،چیئرمین ضلعی اوورسیز کمیٹی فیصل آباد،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،چنیوٹ مرزا محمد اصغر، اعجاز احمد،طاہر پرویز،شوکت تھیم،کوآرڈینیٹرز اوپی سی میاں طیب،مصباح قمر،اقصی حیات لالی، کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز مبین سلطان،ڈائریکٹر پراسکیوشن سہیل ظفر کے علاوہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ودیگر افسران ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک تھے۔اجلاس کے دوران کمشنر اوورسیز سید خادم عباس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں اوورسیز کے 12 ہزار کیسز زیر التواء ہیں جنہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے پورٹل پر موصولہ درخواستوں کی تعداد،حل شدہ اور کورٹ میٹر درخواستوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ڈویژنل کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ اوورسیز کے مسائل وشکایات حل کرنے کے لئے اجلاس ہر ماہ باقاعدگی سے منعقد اور کارروائی رپورٹ سے کمشنر آفس فیصل آباد کو آگاہ رکھیں۔آرپی او نے پولیس سے متعلقہ کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے سی پی او اور ڈی پی اوز کو ضروری ہدایات جاری کیں اور کہا کہ کسی کو اوورسیز کی جائیدادوں پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ وائس چیئرپرسن او پی سی مخدوم سید طارق محمود الحسن نے چاروں اضلاع کی انتظامیہ اور چیئرمین حضرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سمندرپار پاکستانیوں کو مختلف محکموں سے متعلقہ مسائل کے حل میں زیروٹالرنس ہے لہذا محکمے اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں اور ان کی کارکردگی سے اوورسیز مطمئن نظر آنے چاہیں۔اس موقع پر وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب مخدوم سید طارق محمود الحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن میں ون ونڈو کے تحت اوورسیز پاکستانیز کو ایک چھت تلے ریونیو،نادرا، اور دیگر سہولیات کے ساتھ فوری شکایات درج کرنے کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی مدد سے موبائل اپلیکیشن کے ذریعے شکایات درج کی بھی سہولیات فراہم کی گئی ہے۔ بیرون ممالک اوورسیز پاکستانیز کسی بھی وقت اپنی شکایت درج کرا سکتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ بہت سارے اوورسیز پاکستانیز کے مسائل اور شکایات ان کے متعلقہ ضلع یا شہر کی ہوتی ہیں جس کے لئے ماہانہ میٹنگ بھی کی جارہی ہیں۔وائس چیئرپرسن پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن نے بتایا کہ وہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے دورے کرکے ضلعی کمیٹی سے اوورسیز کے مسائل کے حل پر پیشرفت اور شکایات کو نمٹانے کے لئے متحرک کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز کی شکایت کا آزالہ صرف یہ ہے کہ وہ خود تحریری طور پر ”حل“ لکھے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی اوورسیز چیئرمین کی عدم موجودگی میں ڈی سی اورسی پی او/ڈی پی او کو اوورسیز کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کرے تاکہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں تاخیر نہ ہو۔

0/Post a Comment/Comments